جے پور،8؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجستھان کے الور ضلع کے بہروڑ تھانہ علاقے میں گؤ رکشک غنڈوں کی طرف سے مبینہ گؤ-اسمگلروں کے ساتھ کی گئی مارپیٹ کے معاملے کی جانچ بہروڑ کے افسر کو سونپی گئی ہے۔پولیس نے اس معاملے میں آج اورایک ملزم کوگرفتارکیا۔اسے لے کرابھی تک پولیس اس سلسلے میں چارافرادکوگرفتارکرچکی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ معاملے کی جانچ بہروڑتھاناافسررمیش سنگھ سے لے کر سی او بہروڑ پرمال گوجر کو سونپ دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نامزد فرار ملزمان میں سے دیانندیادوکوآج گرفتارکیاگیا۔اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔پولیس کوملے فوٹیز میں دیانندیادومبینہ گؤاسمگلروں پیٹتاہوانظر آ رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم ممکنہ ٹھکانوں پرنظر رکھے ہوئی ہے۔پولیس اس سے پہلے اس معاملے میں اہم ملزم وپن یادو، رویندر یادواوربانسورکے کالورام یادوکوگزشتہ بدھ کی رات گرفتار کر چکی ہے۔عدالت نے تینوں ملزمان کو ایک دن کی پولیس حراست کے بعد کل عدالتی حراست میں بھیج دیا۔غور طلب ہے کہ گذشتہ ہفتہ کو بہروڑ میں دو سوسے زائدحملہ آوروں نے چار گاڑیوں میں گائے بھرکرلے جارہی گاڑیوں کو روک کر ان میں سوارلوگوں سے مبینہ طور پر مار پیٹ کی۔مبینہ مارپیٹ میں ہریانہ کے نونہہ رہائشی پہلو خاں کی علاج کے دوران موت ہو گئی تھی۔